
خلیج اردو
31 مئی 2020
العین : العین کے انڈسٹریل سٹی میں واقع ایک ریسٹورنٹ کو ابوظبہی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی ادفسا کی جانب سے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بند کر دیا گیا ہے۔
ادسفا کے مطابق عوامی حفاظت کے حوالے سے موجود قوانین کی خلاف ورزیاں کیں گئیں ہیں۔
ادفسہ انسپکٹرز نے دیکھا کہ ریستوراں حکام بار بار خلاف ورزیوں کا قصوروار ہیں ۔ کھلے علاقے میں کھانے پینے کی اشیا بیچنا اور اس کی نمائش کرنا اور دوپہر کے موسم گرما کی دھوپ میں براہ راست دھوپ میں اشیاء فروخت کرنا جس پر پابندی ہے ، کے مرتکب ہورہے ہیں۔
حکام کے مطابق ریستوران کا کچن بھی ضروری حفاطتی اقدامات کے حوالے سے موزوں نہیں تھا۔ ادسفا کے مطابق ریستوران کو بند رکھنے کا حکم بدستور جاری رہے گا جب تک حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کیا گیا ہو۔
ابوظبہی کی حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کی فوری اطلاع دیں تاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس حوالے سے شکایت کنندگان 800555 پر کال کر سکتے ہیں۔
Source : Khaleej Times







