متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: گاڑیوں کے شیشے توڑنے والا شخص گرفتار-

گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں شارجہ پولیس نے ایک شخص کو تحویل میں لیا ہے۔

شارجہ پولیس جنرل کمانڈ نے کہا کہ ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ، جس میں ایک شخص شارجہ کے ایک علاقے میں کھڑی گاڑیوں کی کھڑکیوں کو توڑتے ہوئے دیکھا جارہا ہے-

شارجہ پولیس توڑ پھوڑ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر غور کررہی ہے۔

افسران کا کہنا ہے کہ وہ کمیونٹی کے تمام ممبروں کی حفاظت کو یقینی بنانے ، اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانا والے کسی بھی شخص کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے خواہاں ہیں۔

پولیس نے کار مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں قیمتی سامان ، جیسے فون ، رقم ، بٹوے اور خواتین کے ہینڈ بیگ چھوڑنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مالکان کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی گاڑیوں میں اہم دستاویزات نہ چھوڑیں ، کیونکہ یہ کار چوروں کے لئے آسان ہدف ہوسکتے ہیں۔

شارجہ پولیس نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی مشکوک واقعے کی اطلاع دیں اور ضروری مدد حاصل کرنے کے لئے ٹول نمبر (999) پر فون کریں۔

Source : Khaleej Times
5 May 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button