متحدہ عرب اماراتعالمی خبریں

متحدہ عرب امارات میں اپرول کے بغیر داخل ہونے والے 192 تارکین کو واپس ملک بھیج دیا گیا

متحدہ عرب امارات انتظامیہ کی جانب سے اپرول کی شرط ختم ہونے پر ہزاروں افراد امارت آنے کی راہ دیکھ رہے ہیں

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں اپرول کے بغیر داخل ہونے والے 192 تارکین کو واپس ملک بھیج دیا گیا ۔متحدہ عرب امارات انتظامیہ کی جانب سے اپرول کی شرط ختم ہونے پر ہزاروں افراد امارت آنے کی راہ دیکھ رہے ہیں جن میں بیشتر امارت پہنچ گئے جن کو ائیر پورٹ سے باہر نکلنے نہیں دیا گیا ۔ ان افراد نے پری اپرول کے ذریعے آنے کی اجازت مانگی تھی مگر انکو ریڈ سگنل دیا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات سفر کرنے کے لئے مزید انتظار کرے مگر جلد بازی میں ٹکٹ خرید کر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جو کہ غیر قانونی ٹھہرایا گیا اور انکو واپس جانے کی ہدایت دی گئی۔

متحدہ عرب امارات سے واپس ملک جانے والوں میں بھارتی اور بنگلہ دیشی باشندے شامل ہیں ۔ ان افراد میں 127 بنگلہ دیشی جبکہ 65 بھارتی نژاد باشندے شامل تھے ۔

بنگلہ دیش ایمبسڈر محمد ابو ظفر کے مطابق ابو ظہبی ائیر پورٹ میں پھنسے افراد پیر کو ہی واپس چلے گئے تھے۔ یہ افراد جمعہ کو دو طیاروں ائیر عربیہ اور بیمان کے ذریعے متحدہ عرب امارات پہنچنے تھے ۔ ان پروازوں میں 400 کے قریب افراد سوار تھے جن میں 127 کو ائیر پورٹ پر روکا گیا تھا ۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روز بھی کچھ افراد کو ائیر پورٹ پر روکا گیا ہے جنکی واپسی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

بھارتی ایمبیسی کے میڈیا ترجمان نیراج اگروال نے کہا ہے کہ 43 بھارتی باشندے جو اینڈیگو ائیر لائن جبکہ 18 جو ائیر عربیہ کے ذریعے متحدہ عرب امارات پہنچنے تھے کو شارجہ ائیر پورٹ پر روکا گیا تھا جنکو واپس ملک بھیج دیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ ابوظہبی آنے کے لئے اپرول کی ضرورت نہیں ہے جس کے بعد لوگوں نے ٹکٹیں خریدی اور متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ۔ ان افرد نے پری اپرول نظام کے ذریعے ویزے کی معلومات کئے جس پر انکو بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات سفر کرنے کے لئے آپ انتظار کیجئے اور آپ کو چھ مہینوں میں اطلاع دی جائے گی ۔ مگر ان افرد نے ہدایات پر عمل کرنے کی بجائے ٹکٹ خریدے اور سفر کیا جس کی وجہ سے انکو مشکلات اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

Source:Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button