ٹپسمتحدہ عرب امارات

اپروول کی شرط ختم ہونے کے بعد یو اے ای کا سفر کرنے کے لیے سات پوائنٹس پر مشتمل ہدایت نامہ

یو اے ای واپس آںے کے لیے لوگ جلدبازی سے کام ںہ لیں، بلکہ ان ہدایات پر عمل کریں

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے ٹریول ایجنٹوں کی جانب سے بیرون ملک سے یو اے ای آنے والے افراد کو ںصیحت کی گئی ہے کہ وہ سفر کے لیے ٹکٹ بک کروانے سے پہلے اچھی طرح تسلی کر لیں کہ وہ سفر کے اہل ہیں بھی یا نہیں۔

ٹریول ایجنٹوں کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ مسافر سفر سے پہلے ICA کی ویب سائٹ پر جا کر چیک کریں کہ آٰیا انکی دستاویزات سفر کے لیے قابل قبول ہیں بھی کہ نہیں۔ مسافروں کو 7 مراحل پر مشتمل ہدایت نامے پر عمل کرنے کی ترغیب دی گئی ہے تاکہ وہ کسی بھی مشکل صورتحال سے محفوظ رہیں۔

سفر سے پہلے 7 مراحل پر مشتمل ہدایت نامے پر عمل کرنا چاہیے جو کے درج ذیل ہے:

1۔ پہلے مرحلے میں دبئی کے علاوہ دیگر امارات کا سفر کرنے والے مسافروں کو ICA کی ویب سائٹ (uaeentry.ica.gov.ae) پر اپنی دستاویزات کی قانونی حیثیت چیک کرنی چاہیے۔ اس ویب سائٹ پر انہیں اپنا شناختی کارڈ نمبر، پاسپورٹ نمبر، پاسپورٹ ٹائپ اور نیشنلٹی سے متعلق معلومات درج کرنی ہوں گی۔ جبکہ دبئی آنے والے رہائشیوں کو سفر سے پہلے GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

2۔ جب آپ ICA کی ویب سائٹ پر اپنی معلومات درج کریں گے تو آپ کو ایک میسج ملے گا، اگر تو آپ کی دستاویزات Valid ہوئیں تو آپ کو سبز رنگ کا میسج ملے گا جس میں بتایا گیا ہوگا کہ آپ سفر کے اہل ہیں۔ اور اگر آپ کی دستاویزات Valid نہ ہوئیں تو آپ کو سرخ رنگ کا میسچ ملے گا جس کا مطلب ہوگا کہ آپ فل حال سفر کے اہل نہیں ہے۔

3۔ سفر سے پہلے تیسرے مرحلے میں دیکھیں کہ آپ اپنے ملک کی جانب سے بیرون ملک سفر کے لیے کوئی شرائط تو لاگو نہیں کی گئیں۔

4۔ چوتھے مرحلے میں یو اے ای حکومت یہ اپنے ملک کی حکومت کی طرف سے نامزد کردہ لیبارٹری سے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروائیں

5۔  اگر آپ کو کورونا کا ٹیسٹ منفی آتا ہے تو آپ کو سفر کے لیے ٹکٹ بک کروانا چاہیے۔

6۔ سفر والے دن ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم پر دستخط کریں اور یو اے ای حکام کی طرف کورونا مانیٹرنگ کے لیے بنائی گئی ایپ Al Hosn  ڈاونلوڈ کریں۔ دبئی کے رہائشی DXB Smart App ڈاؤنلوڈ کریں گے۔

7۔ ایئرپورٹ پر جلدی پہنچیں اور ہاتھوں کو جراثیموں سے پاک رکھنے لیے سائنٹائزر اور دیگر حفاظتی سامان اپنے ساتھ رکھیں۔

نوٹ: وزٹ ویزوں کے حامل افراد کو کورونا سے متعلق ہیلتھ انشورنس کروانا ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button