
دبئی(خلیج اردو): اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز آج امریکی اور اسرائیلی وفد کو لے کر متحدہ عرب امارات پہنچے گی۔
وفد میں زندگی کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے افراد شامل ہیں ۔ وفد کی سربراہی امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کوشر اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ او برین اور اسرائیلی قومی سلامتی اور اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ بن شہبات شامل ہیں۔
وفد میں معیشت ، صحت ،سول اسپیشن اینڈ ایوی ایشن ، خارجہ پالیسی ، سفارتکاری ۔ سیاحت اور ثقافت سے متعلق شعبوں کے نمائندے شامل ہیں جو متحدہ عرب امارت کی حکومتی ٹیم سے ملاقات کریں گے اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے اور مواقعوں پر بات کریں۔
وفد کی آمد سہ فریقی کوششوں کا نتیجہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان امن، سلامتی اورمختلف شعبوں میں پائیدار تعلق قائم کرنے کیلئے ہے۔
Source : Khaleej Times