خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی امارات عجمان میں معمولی ٹریفک حادثات کی اطلاع پولیس کو کرنے کے لیے ایک نئی ایپ متعارف کروا دی گئی۔
سعید اسمارٹ ایپلیکیشن عمجان پولیس اور سعید فار ٹریفک سسٹم کے اشتراک سے لانچ کی گئی ہے۔ اور اس ایپ کا استعمال 11 نومبر سے شروع ہوگا۔
اس ایپ کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور اس کے فوائد کیا ہیں؟َ
یہ موبائل ایپ آسان اور تیز ترین رابطے کا ذریعہ ہے۔ اور یہ ایپ صارفین کو معمولی حادثات کے دوران جائے حادثہ سے ہی ضروری پراسیس مکمل کرنے میں مدد دیتی ہے۔
جو شخص معمولی حادثے کا شکار ہوا ہے اور وہ اسے رپورٹ کرنا چاہتا ہے تو یہ ایپ سادہ اور آسان طریقے سے اس صارف سے بنیادی معلومات لیتی ہے اور جائے حادثے کی لوکیشن کے بارے میں پوچھتی ہے۔
مزید برآں، حادثے سے ہونے والے نقصان تفصیلات اور تصویریں فوری طور پر ایپ میں اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ تمام پراسیس مکمل ہونے کے بعد حادثے کی رپورٹ کی رسید ایک نوٹفیکیشن کے ذریعے جاری کردی جاتی ہے۔
Source: Gulf News







