متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں معمولی ٹریفک حادثوں کو رپورٹ کرنے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا

خلیج اردو
05 نومبر 2020
عجمان: عجمان میں رہنے والے کارسوار اب ایک نئی اپلیکیشن سے معمولی کار حاثے کے بارے میں رپورٹ کر پائیں گے۔ عجمان پولیس کی جانب سعد کے اشتراک سے بننے والے سمارٹ اپلیکیشن کو 11 نومبر سے استعمال کے قابل بنایا جائے گا۔

یہ اپلیکیشن استعمال کرنے میں آسان اور تیز ہے اور اس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے ساتھ یا کسی کے ساتھ پیش آئے ٹریفک حادثے کی اطلاع پولیس کو دے پائیں گے۔

اپلیکیشن آپ کی چند معلومات اور حاثے کی جگہ کے علاوہ دیگر لمبی چوڑی معلومات کا تقاضہ نہیں کرتا۔ اپلیکشین سے آپ کار کو پیش آئے نقصان کی تصویریں بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں۔

یہ عمل مکمل کرنے کے بعد آپ کو ایک کنفرمیشن مسیج ملے گا۔ آپ کو نوٹیفیکشین سے پیش رفت کے بارے میں اگاہ کیا جائے گا اور آپ کی شکایت بنا کسی مسئلے کے درج ہو جائے گی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button