متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات مین شاپنگ مالز کی جانب سے صارفین کو زبردست آفر ، مگر شرائط بھی ساتھ ہیں

خلیج اردو
05 نومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں شاپنگ مالز نے اپنی کرایہ دار دکانداروں کیلئے نئی رعایت کا اعلان کیا ہے جس میں ریٹیلرز کو ایک سے تین مہینے کیلئے کرایے کی معافی کی جائے گی۔

ریٹیلرز کو شاپنگ مالز کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا کہ وہ دوکان کے معاہدے کی تکمیل کے بعد نئے ٹرم کیلئے معاہدہ کریں گے اور کسی دوسرے شاپنگ مال میں وہ شفٹ نہیں ہونگے۔ ساتھ ہی اگر اس شاپنگ مال نے دوسری شاپنگ مال بنائی تو وہاں یہ لوگ کرائے پر دوکان لیں گے۔

شاپنگ مالز کو خدشہ ہے کہ کچھ دوکاندار کسی نئی جگہ اپنی دوکان شفٹ کر سکتے ہیں۔ جس کیلئے انہون نے دوکانداروں کو ایک سے تین مہینوں کے کرایے میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔

اس معاہدے پر دستخط کے بعد انہیں ایک سے تین مہینوں تک کے کرایے کی ریایت ہوگی۔ اس کی وجہ کورونا کی وجہ سے ان کی خریداری میں کمی ہے۔ یہ وقتی ریلیف بیوپاریوں کو سہولت دینے کیلئے دیا گیا ہے۔

اس رعایت کے پھیچے مقصد یہ ہے کہ نئے شاپنگ مالز میں کرایہ کافی کم ہے جس نے کافی دوکانداروں کو وہاں دوکان خریدنے کیلئے مرغوب کیا ہے۔ اس میں گراس رینٹ کی قیمت میں 30 سے 40 فیصد کمی آئی ہے۔

اس صورت میں مال منجمنٹ اپنے موجودہ گاہکوں کو ضائع کرنے سے ڈر رہے ہیں۔ جس سے بچنے کیلئے کرایے میں رعایت کی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔

کورونا کی وجہ سے ریٹلرز کی سیل میں کافی کمی ہوئی ہے۔کئی طریقوں کے استعمال کے باجود بھی ان کی سیل نہیں بڑھج رہی جس کی وجہ سے کافی کاروبار خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ ایسے میں موجود گاہکوں کو ضائع کرنے بہت بڑا نقصان ہوگا جس سے بچنے کیلئے مال کے مالکان کوشاں ہیں۔

ریٹلرز اس کیلئے کوشاں ہیں کہ وہ ایک نیا معاہدہ کریں جس میں ان کو کرایے میں رعایت کے ساتھ ساتھ کنٹریکٹ ختم کرنے میں آسانی ہوگی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button