
دبئی: ( خلیج اردو) دبئی ٹیسکی کارپوریشن کے زیرانتظام چلنے والی اسکول بسیں 50 فیصد صلاحیت پر چلیں گی۔
کورونا وائرس کے احتیطاطی تدابیر کے پیش نظر بسوں میں 50 فیصد طالب علموں کو لے کر جایا جائے گا۔ ڈی ٹی سی کے مطابق بچوں کے تحفظ کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی ٹی سی کے ڈائریکٹر مروان آل زارونی کا کہنا ہے کہ بچوں کی زندگیوں کے حوالے سے کوئی رسک نہیں لے سکتے اسی لیے غیر ضروری احتیطاط کے طور پر بسوں میں گنجائش سے آدھے طالب علم سفر کریں گے ۔
روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی ڈی ٹی سی نے دیگر احتیطاطی تدابیر بھی اختیار کیے ہیں۔ اس حوالے سے سفر کرنے سے پہلے ہر طالب علم کی سکریننگ کی جائے گی ۔ سفر سے پہلے اور بعد میں سینیٹیشن کا عمل دہرایا جائے گا۔
ڈی ٹی سی 400 اسکول بسیں چلاتی ہے جس سے 18608 طالب علم سفر کرتے ہیں۔ ٹی ڈی سے میں 408 ڈرائیور اور 129 خواتین ملازمین ہیں۔