پاکستانی خبریں

چین کی طرف سے پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ جدید ترین بحری جنگی جہاز کی تقریب رو نمائی

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ جہاز پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیت کو دگنا کر دیں گئے اور اس سے بحر ہند میں طاقت کا توازن رہے گا اور امن و امان قائم رکھنے میں مدد لے گی۔

 

خلیج اردو آن لائن:

چین نے پاک بحریہ کے لئے "انتہائی جدید” جنگی جہاز لانچ کر دیا  جو مستقبل کی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ملک کی صلاحیت کو بڑھا دے گا۔ ٹائپ 054 کلاس چار جہاز تیار کیے جائیں گے، جن میں سے پہلے جہاز کی لانچ کی تقریب اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب رو نمائی اتوار کے روز چینی کی سرکاری ہڈونگ ژونگہا شپ یارڈ شنگھائی میں منعقد ہوئی۔

اس جہاز میں کیا خاصیت ہے؟

پاک بحریہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ جنگی بحری جہاز زمین سے زمین اور زیر زمین وار کرنے والے جدید ہتھیاروں اور سنسرز سے لیس ہوں گے۔ اور "پاکستانی بحری بیٹرے میں شامل سب جدید جہازوں میں سے ایک ہوں گے”۔ او ریہ جہاز ہمارے شعبے میں امن امان قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے”۔

تقریب رو نمائی میں شرکت کرنے والے پاکستانی عہدیداروں نے اس تقریب کو "پاکستان اور  چین کی دفاع کے میدان میں دوستی کے ایک نئے باب کو طور پر بیان کیا ہے”۔ اور انہوں نے چین کی ٹیم کا وبا کے باجود لگن سے کام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ جہاز پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیت کو دگنا کر دیں گئے اور اس سے بحر ہند میں طاقت کا توازن رہے گا اور امن و امان قائم رکھنے میں مدد لے گی۔

یہ جہاز چینی نیوی کے جدید جنگی بحری جہازوں کی ایک قسم ہیں۔ جو گائیڈڈ میزئلوں سے لیس ہیں۔ مزید برآں اس جہاز پر جدید ریڈار لگے ہوتے ہیں اور یہ جہاز چینی فوج کے مرکزی جہاز ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button