متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:چند پرائیویٹ کمپنیوں کا بھی ویک اینڈ ہفتہ اور اتوار پر منتقل کرنے کا اعلان

خلیج اردو 7 دسمبر 2021

دبئی:متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد چند پرائیوٹ کمپنیوں نے بھی ہفتے اور اتوار پر اپنا ویک اینڈ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پبلک سیکٹر کیلئے ہفتے میں ساڑھے چار دن کرنے کے شیڈیول کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے انسانی وسائل کے وزیر ڈاکٹر عبدالرحمان العوارکے مطابق حال ہی میں اعلان کردہ لیبر قانون کے مطابق نجی شعبے کے ملازمین ہفتے میں کم از کم ایک دن چھٹی کے حقدار ہیں جس میں اضافہ کمپنی کی صوابدید ہے۔متحدہ عرب امارات میں کاروباری بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لئے نجی شعبوں کی جانب سے حکومت کے اعلان کردہ شیڈول کو اپنانے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

فلائی دبئی،360ٹی ایف،ہنڈرڈ اور کولڈ ورلڈ بینکر سمیت کئی بڑی پرائیوٹ کمپنیوں نے حکومت کے اعلان کردہ شیڈیول کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔چند کمپنیوں نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ان کمپنیوں کے مطابق حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف ملازمین کو آرام کرنے کا موقع ملے گا بلکہ انکے کام میں بھی بہتری آئے گی جس سے کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔

نجی کمپنیوں کے مطابق ویک اینڈ کو ہفتہ اور اتوار پر منتقل کرنے سے متحدہ عرب امارات کو عالمی مارکیٹ میں مزید فائدہ ہوگا۔ہفتہ اور اتوار ویکینڈ پر جانے سے ہانگ کانگ،لندن اور نیویارک جیسی بڑی عالمی مارکیٹوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button