
خلیج اردو
دبئی : استعاثہ عامہ نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ سڑک پر کوئی بھی گاڑی بنا لائنسس کے چلانا جرم ہے اور اس پر 3 مہینے کیلئے جیل بھجوایا جائے گا اور 50 ہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔
ایک سرکاری ٹویٹ کے مطابق استعاثپ عامہ نے کہا ہے کہ وفاقی قانون نمبر 21 کے آرٹیکل 51 کے مطابق ایسی خلاف ورزیوں پر مذکورہ بالا جرمانہ ہوگا۔
اس طرح کا ہی جرمانہ ان پر ہوگا جو ان گاڑیوں کو چلائیں گے جس کی انہیں اجازت نہ ہو۔
یہ بیان معاشرے میں قانونی کلچر کو بڑھانے کیلئے پبلک پراسیکیوشن کی جاری مہم کے تحت سامنے آیا ہے۔ اس مہم کا مقصد قانون کی ثقافت کو لائن اسٹائل کے طور پر پھیلانا ہے۔
Source : Khaleej Times







