دبئی ویزوں کی تجدید کے لئے میڈیکل ٹیسٹ کی شرط دوبارہ لگا دی
ویزا کی تجدید کیلئے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کوعارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا
دوبئی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق دوبئی رہائشی ویزے کی رینیول کے لئے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کی شرائط واپس عائد کردیئے گئے ہیں اور احکامات جاری کئے گئے ہے کہ اگر کل ویزے کی تجدید کرنی ہے تو آج ہی میڈیکل ٹیسٹ کرلیں ۔ گزشتہ چند مہینوں سے ویزے کی تجدید کرتے وقت میڈیکل فٹنس ٹیسٹ معطل کیا گیا تھا تاہم نئے ویزے کی اجراء کرتے وقت کویڈ 19 کی وبائی صورتحال میں بھی میڈیکل فٹنس ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا تھا ۔ ویزے کو دوبارہ لگانے کے لئے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کا اطلاق صرف دوبئی کے ویزہ حاصل کرنے پر ہوتا ہے ۔
دوبئی میں واقع عامر ویزہ سنٹرجو ویزے کے معملات چلاتے ہے کہتے ہیں کہ آج سے اس نئے قانون کا اطلاق ہوگیا ہے اور وزیر نیاکرنے کے لئے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا ۔
ایک پرائیویٹ کمپنی کے پی آر او موسی بن علی دییانی کے مطابق آج سے ویزےکی تجدید کی درخواستیں موصول کرنے کے بعد میڈیکل فٹنس ٹیسٹ لازمی کرنا ہوگا ۔
ابوظہبی سے تعلق رکھنے والے ایک کنسلٹنٹ کاشف علی کے مطابق یہاں ابھی کوئی ایسے احکامات صادر ہیں کئے گئے اور ویزہ تجدید کا قانون وہی ہے جو وبائی صورتحال میں رکھا گیا تھا جبکہ شارجہ میں بھی قانون ابھی نہیں بدلا ۔
دوبئی میں ویزے کی تجدید فیس محتلف ہے ۔پانچ دنوں کے بعد نتیجہ ملنے والے ٹیسٹ کی فیس 320 درہم ہے ۔ 48 گھنٹوں کے اندر ٹیسٹ رزلٹ ملنے کی فیس 410 درہم ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے اندر ٹیسٹ رزلٹ ملنے کے چاربز 510 درہم مقرر کئے گئے ہیں ۔ وی آئی پی میڈیکل فٹنس ٹیسٹ جو 4 گھنٹوں کے اندر حاصل کیا جاسکتا ہے اسکی فیس 750 درہم ہے ۔
اس میں یہ بات بھی اہم ہے کہ ایس ایم ایس یا ای میل کر ذریعے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کے رزلٹ آنے کے بعد اطلاع دی جائے گی ۔
Source : Gulf News







