متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پھنسے جوڑے کے ہاں نومولود بچی کی پیدائش

جوڑے کو زیادہ فیس اور کاغذی کارروائی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا

متحدہ عرب امارات ویزٹ پر آئے بھارتی جوڑے کے ہاں نومولود بچی کی پیدائش ۔

بھارتی جوڑے کو زیادہ فیس اور کاغذی کارروائی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔اسپتال نے عارضی بل میں 20،000 درہم ظاہر کئے۔

ایک ہندوستانی باشندہ محمد موسنا خان اپنی حاملہ بیوی اور والدہ کو ایک مختصر دورے کے لئے دبئی لائے تھے۔ اسے معلوم نہ تھا کہ حالات ایسے بدلیں گے۔ ان کی اہلیہ نجرین نے 15 جون کو ایک نو مولود بچی کو جنم دیا تھا۔

چونکہ جوڑے نے خوشی سے اپنے بچے کا خیرمقدم کیا مگر اب انہیں پیپر ورک اور اسپتال کے بلوں کے بارے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

تصدیق شدہ نکاح نامہ کے بغیر ، موسنا اپنی بیٹی کے لئے پیدائشی سند حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ چنانچہ ، پچھلے ہفتے ، اس نے دبئی میں ہندوستانی قونصل خانے سے مدد لینے کا فیصلہ کیا۔

قونصل خانہ کے افسران اور ان کی ٹیم ہندوستانیوں کی مدد کے لئے آگے آئے اور ہندوستان کے قونصل جنرل کے پریس ، اطلاعات اور ثقافت کے قونصل ، نیرج اگروال نے کہا کہ "ہم لوگوں اور کسی بھی جوڑے کی غیر معمولی حالات کا سامنا کرنے میں مدد کرنے کے خواہاں ہیں اور اس عمل کو آسان بنانے کے لئے جو بھی دستاویزات درکار ہیں ، ہم ان کی مدد کرنگے ۔

موسنا کو فوری طور پر ایک مراسلہ جاری کیا گیا تاکہ حکام ان کی بیٹی کی پیدائش کے اندراج کے عمل کو تیز کرسکیں۔تاہم ، اخراجات کا مسلہ ابھی حل نہیں ہوا ہے۔

موسنا خان نے بتایا کہ "مجھے قونصل خانے کی طرف سے ایک خط موصول ہوا ہے تاکہ میں اپنی بیٹی کا پیدائشی سند حاصل کر سکوں۔ لیکن ، آج ، جب میں نے اسے اسپتال دکھایا تو ، مجھے صرف پیدائش کی اطلاع ملی۔ دراصل ، پیدائش کے سند کے بغیر ، حکام نے میری بچی کی فائل کھولنے سے انکار کیا اور یہاں تک کہ نوزائیدہ بچوں کے حفاظتی ٹیکے بھی التوا کا شکار ہے۔

موسینہ نے کہا ، "نجرین نے 15 جون کو شارجہ کے ایک اسپتال میں ڈیلیوری کی تھی اور ہم اپنے پہلے پیدا ہونے والی بچی کی پیدائش کو لے کر بہت خوش ہیں اور میں ان مالی پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہا ہوں جو اس وقت مجھے درپیش ہیں۔”

"ہم امید کر رہے تھے کہ ڈلیوری نارمل ہوگی اور بیوی کو 13 جون کو اسپتال میں داخل کرایا لیکن بدقسمتی سے ، جب عام ڈلیوری نہیں ہوئی تو اسپتال اگلا قدم اٹھانے پر مجبور ہوا۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button