
خلیج اردو
11 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں رہائش کو جہاں دنیا بھر کے لوگ ایک خواب سمجھتے ہیں وہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو محنت مزدوری کیلئے اس ملک میں آتے ہیں اور پھر اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے والدین کو ساتھ لے کر آنا چاہتے ہیں۔ اس کیلئے وہ اپنے والدین کو اسپانسر کرتے ہیں۔ اسپانسرشپ سے متعلق ایک صارف کا سوال اور اس کا جواب قارٓئین کیلئے مفید ہو سکتا ہے۔
سوال : کیا آپ مجھے متحدہ عرب امارات میں اپنے والدین کی اسپانسرشپ کیلئے درکار قطعی ضروریات کے بارے میں رہنمائی کرسکتے ہیں؟ اس حوالے سے تنخواہ کی ضروریات کیا ہیں؟ کیا ان کا حساب کتاب کل آمدنی جو میری اور میری بیوی کی ، پر دراومدار ہے۔ اس کے علاوہ اگر ہم تنخواہ سے متعلق شرائط پر پورا نہیں اترتے ہیں تو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر درخواست کرنے کا طریقہ کیا ہے جسے میں اپنا سکوں۔ میرے والدین عمر رسیدہ ہیں اور ہندوستان میں بالکل تنہا رہ رہے ہیں۔۔ براہ مہربانی، مشورہ دیں.
جواب: آپ کے سوالات سے ہم فرض کرتے ہیں کہ آپ دبئی کے امارات میں مقیم ہیں۔ مروجہ ضابطے کے مطابق کسی فرد کو متحدہ عرب امارات میں اپنے والدین کی اسپانسرشپ کیلئے ماہانہ کم سے کم 20،000 درہم ہونے چاہیئے اور کم سے کم دو بیڈروم والے اپارٹمنٹ میں ان کو رہنا چاہئے۔
اگر آپ کی تنخواہ 20 ہزار درہم ہے تو آپ اپنے والدین کیلئے ویزہ اسپانسر کر سکتے ہیں جس کیلئے آپ جی ڈی آر ایف اے سے درخواست کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر تنخواہ اس سے کم ہے اور آپ کے والدین کا خیال رکھنے والا کوئی نہ ہو تو آپ جی ڈی آر ایف اے کو درخواست دے سکتے ہیں۔ اس حوالے سے آپ نے متعلقہ ڈاکومنٹس اور ثبوت پیش کرنے ہیں کہ وہ آپ پر منحصر ہیں۔
Source : Khaleej Times







