
متحدہ عرب امارات میں ایکسپائر ویزٹ ویزہ ہلوڈر پر آج سے جرمانہ عائد ہو گا۔ وہ تمام افراد جن کا ویزہ یکم مارچ کے بعد ختم ہو گیا ہے ان پر آج سے جرمانہ عائد ہوگا۔
امر کال سنٹر ایجنٹ کے مطابق پہلے دن کیلئے غیر قانونی قیام پر 200 درہہم جبکہ اس کے بعد ہر روز کے قیام پر 100 درہم کا جرمانہ عائد ہوگا۔
ایجنٹ نے بتایا کہ اس بات کی تصدیق اور معلومات امیگریشن حکام بتا سکتے ہیں کہ یہ جرمانہ ویزہ ایکسپائری کے دن سے ہوگا یا 11 ستمبر کے بعد لاگو ہوگا۔
10 جولائی کو ویزٹ ویزہ ہولڈرز کیلئے اعلان کیا گیا تھا کہ جن افراد کا ویزہ یکم مارچ کے بعد ایکسپائر ہوا ہے وہ 11 جولائی سے کے بعد ایک ماہ کے اندر ملک چھوڑے ۔ اس مدت میں 11 اگست کو ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔
ایک ٹریول اینجنسی کے منجنگ ڈائریکٹر نے خلیج نیوز کو بتایا کہ 8 اور 9 اگست کے درمیان ویزوں میں توسیع کیلئے 5 سے 6 ہزار درخواست موصول ہوئے جبکہ اسی ماہ 595 درخواست ماصول ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جن افراد نے توسیع نہیں کی ان کے بارے میں علم نہیں کہ وہ ملک سے باہر جا چکے ہیں یا نہیں۔



