متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں دھند ، بڑی شاہراہوں پر حد رفتار سے متعلق حکام کی ہدایات جاری

خلیج اردو
26 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں سرد موسم اور دھند کا ایک ساتھ راج ہے ، آج منگل کو صح خاصی کثیف دھند ملک کے مختلف علاقوں میں داخل ہوئی ہے جس نے حدنگاہ متائثر کی ہے اور ایسے میں گاڑی چلانا خطرے سے خالی نہیں اگر ٹریفک حکام کی جانب سے جاری کیے گئے احتیطاطی تدابیر پر عمل نہ کیا جائے۔

قومی اور مرکزی محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ابوظبہی اور العین میں ایئرپورٹ روڈ اور دیگر بڑی شاہراہوں کی طرف بھاری دھند داخل ہوا ہے۔

ابوظبہی پلویس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ احتیطاط سے گاڑی چلائیں اور حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے گاڑی احتیطاط سے چلائیں ۔ پولیس نے زور دیا ہے کہ وہ حدرفتار کم کرنے سے متعلق نصب سسٹم پر عین عمل کریں۔ پولیس نے اپنی پوسٹ مختلف زبانوں میں شیئر کی ہے۔

منگل کو ابوظبہی کے مختلف علاقے دھند سے متائثر ہوئے ہیں۔ دھند نے ملک کے مختلف علاقوں کو متائثر کیا ہے جن میں الدھفرا اور العین شامل ہیں۔

پولیس نے العین ، دبئی روڈ ، محمد بن راشد روڈ (ابو ظہبی۔ دبئی) ، مکتوم بن راشید روڈ (ابو ظہبی – دبئی) ، ابو ظہبی – العین روڈ ، سیہ شعیب روڈ (ٹرک روڈ) ، ابوظہبی – سوہیان روڈ اور ال عین۔ دبئی روڈ پر حدرفتار کم کرنے سے متعلق سروس ایکٹیو کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button