خلیج اردو
26 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں جیسے ہی موسم بدل رہا ہے ، شہر میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے آپ کو دھند کی صورت حال دیکھنے میں آئے گی۔ ایسے میں لوگ موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔ اپنے دوستوں اور پیاروں کے ساتھ ان حسین لمحات کو کیمرے سھے محفوظ کرنے کی خواہش کس کو نہیں ہوگی۔ تاہم زندگی سے زیادہ حسین اقر قیمتی کچھ بھی نہیں اور تصویریں لیتے وقت احتیطاط کا دامن ہاتھ سے جانے دینا کسی بھی طرح سے دانش مندی نہیں ہے۔
اسی بات کو مدنظر رکھ کر متحدہ عرب امارات میں حکام مسلسل لوگوں کو متبنہ کرتے ارہتے ہیں تاکہ انہیں محفوظ بنایا جاسکے اور سفر کے حوالے سے حادثات کم ہوں۔ حکام کے مطابق ڈرائیونگ کرتے ہوئے جب دھند بھی ہو تو ایسی صورت میں تصویریں نکالنے پر 800 درہم کا جرمانہ اور ڈرائیونگ بک میں 4 سیاہ پوائنٹ لگائے جاتے ہیں۔
اس سال کے شروعات میں ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا تھا کہ گاڑی چلاتے ہوئے تصویر کھینچنا ٹریفک کی خلاف ورزی ہے جس ہر انھیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
فیڈرل ٹریفک قانون کے آرٹیکل 32 کے مطابق گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال نقصان دہ ہے اور اسے ڈرائیونگ کی خطرناک اور سنگین خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔ دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے ذریعہ انکشاف کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ ٹیکسٹنگ اور ڈرائیونگ سے کسی حادثے میں ہونے کا امکان 32 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ ڈرائیوروں کے ریسپانس کا وقت 50 فیصد تک گر جاتا ہے۔
عام طور پر ڈرائیوروں کی جانب سے ایک بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ وہ دھند کے دوران جب حد نگاہ کم ہوتو ڈرائیور اپنے تیز بتیاں ان رکھتے ہیں جس کی وجہ سے دوسروں کیلئے مسئلہ بن جاتا ہے اور وہ آُ کی گاڑی سے ٹکرا سکتے ہیں اور بڑی حادثے کی وجہ بن سکتے ہیں۔ اس صورت حال میں ڈرائیور کو 500 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا اور ڈرائیونگ بک میں 4 سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔ اگر آپ ڈرائیونگ کرتے وقت محسوس کرتے ہیں کہ آُ کیلئے دیکھنے میں مسئلہ ہے تو دھند کے چلے جانے کا انتظار کریں ۔جب آپ کی کار روکی ہو یا خرابی کی صورت میں ہو تو سائیڈ پر کھڑے ہوکر تیز روشنیوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
بغیر انڈیکیٹر کے اورٹیک کرنا یا لین بدلنا وہ غلطی ہے جو اکثر ڈرائیور کرتے ہیں اور اس سے کافی زیاہد خطرہ ہوتا ہے کہ اُپ کسی کی گاڑی کو ہٹ کریں۔ ایسے میں آپ کیلئے ہدایت ہے کہ دھند کی صورت میں گاڑی سے سبقت لے جانے کی کوشش نہ کریں اور جس لین میں موجود ہیں اسی میں ہی گاڑی چلائیں۔ بصورت دیگر آپ کو 400 درہم کا جرمانہ ہوگا۔
#فيديو | #شرطة_أبوظبي : 400 درهم مخالفة عدم استعمال إشارة تغيير الاتجاه .https://t.co/DnUmiB5A0l pic.twitter.com/t2fkQ5MHE2
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) November 6, 2020
لاپرواہی سے ترتیب اور بے ہنگم گاڑی چلانا وہ فعل ہے جو آپ کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ گاڑی چلاتے وقت رک جانا ، بے ہنگم انداز میں اور ٹیک کرنا ، بتی ان کرکے آف کرنا یا کسی طرح مستی کرنا آُ کو بھاری پڑ سکتا ہے اور اس حوالے سے پولیس جہاں کلوگوں میں اگاہی مہم چلاتی آٗی ہے وہاں متنبہ بھی کیا جاتا ہے ۔گذشتہ سال دسمبر میں ابوظہبی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا چینلز پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں موٹرسائیکلوں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر کوئی لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا ہے تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق ، بتے ترتیب اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے آُ کو 23 بلیک پوائنٹس 60 دنوں کیلئے گاڑی کی ضبگی اور 2 ہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔







