متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

متحدہ عرب امارات میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟
خلیج اردو
20 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں آج جزوی طور پر مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ ملک کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابوظبہی ، العین اور فجیرہ میں آج بارش کا امکان ہے۔

موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق آج ملک میں جزوی طور پر فضا میں بادل ہوں جس کی وجہ سے مشرقی علاقوں میں بارش ہو گی۔ ملک میں زیادہ درجہ حرارت 33 اور 37 کے درمیان متوقع ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوگا۔

این سی ایم کے مطابق 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوئیں چلیں گی جبکہ رات کے اوقات میں نسبتاً خنکی زیادہ ہوگی۔ اندورنی علاقوں میں 65 سے 85 فیصد خنکی ہوگی جبکہ پہاڑوں پر ہوا میں نمی کی مقدار 45 سے 65 فیصد تک ہوگی۔

بحیرہ اومان اور عربین گلف میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہوگا۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button