متحدہ عرب امارات

معروف صحافی کی وفاقت پر شیخ محمد کی تعزیت،ابراہیم العباد کو خراج پیش کیا

خلیج اردو
20 اکتوبر 2020
دبئی: دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے معرف صحافی اور لکھاری ابراہیم آلعباد کی وفات پر تعزیت کی ہے اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں شیخ محمد نے مرحوم صحافی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے امارات کی میڈیا انڈسٹری کے بانی ارکان میں سے شمار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ابراہیم نے دہائیوں سے محنت اور لگن سے صحافتی خدمات سر انجام دیں۔

شیخ محمد نے صحافی کے خاندان، ان کے دوستوں اور چاہنے والوں سے تعزیت کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button