
خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں قومی مرکز برائے موسمیات این سی ایم کے مطابق ملک میں موسم دن کے وقت گرم اور گرد آلود رہے گا۔ دوپہر تک کچھ بادلوں کے مشرق کی طرف نمودار ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ اور دبئی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ العین میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
حکام کے مطابق کچھ ساحلی علاقوں میں موسم رات اور اتوار کی صبح مرطوب رہے گا جبکہ ہلکی سے معتدل ہوائیں چلنے سے دن کے وقت خاص طور پر مشرق کی طرف گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
Source: Khaleej Times