خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا یمن میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی Hans Grundberg کے یمن اور سعودی یمنی سرحدوں پر جنگ بندی شروع کرنے اور ہر قسم کی فوجی کارروائیوں کو روکنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے یمنی حکومت اور اتحاد کی طرف سے یمن میں قانونی حیثیت کی بحالی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات یمن اور خطے میں امن اور استحکام کے امکانات کو بڑھانے کے لیے خصوصی ایلچی کی تمام کوششوں کی حمایت کریگا۔

متحدہ عرب امارات نے یمن میں استحکام اور سلامتی کے حصول میں برادر ملک سعودی عرب کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ بیان میں متحدہ عرب امارات نے برادر یمنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی جائز امنگوں کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button