متحدہ عرب امارات

اسرائیل میں متحدہ عرب امارت کا سفارتخانہ تل ابیب شہر میں قائم کیا جائے گا

ہم فلسطینیوں کی طرف سے مذاکرات نہیں کروا رہے، ڈاکٹر انور گارگیش

 

خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات کے  خارجہ امور کے وزیر ڈاکٹر انور گارگیش نے جمعرات کے روز کہا کہ اسرائیل میں متحدہ عرب امارت کا سفارت خانہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں  قائم کیا جائےگا۔

انور گارگیش نے آٹلانٹک کونسل فرنٹ پیج سے  آن  لائن بات کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارا سفارتخانہ تل ابیب میں ہوگا”۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ” توسیع کے عمل کو روکنے اور دو ریاستی حل کے لیے موقع پیدا کرنے سے یہ ظہاہر ہوتا کہ ہمارا سفارتخانہ کہاں ہوگا”۔

تاہم فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر گارگیش کہنا تھا کہ ” ہم فلسطینیوں کی طرف سے مذاکرات نہیں کروا رہے”۔

انکا کہنا تھا کہ پیس ڈیل کا فیصلہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں نے کرنا ہے، "لیکن ہم سب کو فلسطینیوں کو مذاکرات کے لیے رضامند کرنا چاہیے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button