متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے معروف فوٹوگرافر رمیش شکلا 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کی تاریخ کو اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرنے والے معروف فوٹوگرافر Ramesh Shukla 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق رمیش شکلا اتوار کے روز Dubai میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے جبکہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

مرحوم نے 1971 میں قیامِ اتحاد کے فوراً بعد Union House میں ساتوں امارات کے حکمرانوں کی تاریخی تصاویر بنا کر عالمی شہرت حاصل کی تھی۔

انہوں نے کئی دہائیوں تک متحدہ عرب امارات کی ترقی، ریاستی دوروں اور اہم قومی لمحات کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق انتقال سے قبل بھی وہ Rashid Hospital میں زیر علاج ہونے کے باوجود اپنی تصاویر کا جائزہ لینے اور دستاویزات کی تیاری میں مصروف تھے۔

رمیش شکلا کی خدمات کو متحدہ عرب امارات کی بصری تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button