
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 2026 کے آغاز کیلئے چاند دیکھنے کا اجلاس 17 فروری بروز منگل کو طلب کر لیا گیا ہے۔
UAE Fatwa Council کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے قائم کمیٹی مغرب کی نماز کے بعد اجلاس منعقد کرے گی جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور مستند رصدگاہوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اجلاس کے اختتام پر چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق باضابطہ اعلان سرکاری ذرائع سے جاری کیا جائے گا۔
کونسل نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ منگل کی شام چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور اپنی شہادتیں آفیشل پلیٹ فارمز کے ذریعے جمع کروائیں تاکہ سنتِ رویتِ ہلال کو فروغ دیا جا سکے۔
دوسری جانب ماہرین فلکیات نے خبردار کیا ہے کہ 17 فروری کو سورج کے قریب چاند کی پوزیشن اور ممکنہ سورج گرہن کے باعث دوربین یا بائنیکولر کے ذریعے براہِ راست مشاہدہ آنکھوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
ادھر Saudi Supreme Court نے بھی مملکت بھر میں مسلمانوں سے 29 شعبان کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
یہ عمل رمضان المبارک کے آغاز کے تعین کیلئے قومی سطح پر یکساں اور مستند طریقہ کار کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔







