متحدہ عرب امارات

امریکی کانگریس کے رکن جیک برگ مین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

خلیج اردو
نیویارک:
امریکی کانگریس کے رکن جیک برگ مین نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بار پھر انسانی حقوق اور جمہوریت کے اصولوں پر زور دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالیہ دورے اور پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد وہ اپنے مطالبے کو دہرا رہے ہیں کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔

جیک برگ مین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسے اصولوں پر مبنی ہے، اور ان اصولوں کا تقاضا ہے کہ آزادی، شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئیے ہم سب آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں اور عوام کو ترقی اور انصاف کا ماحول میسر آ سکے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، امریکی قانون سازوں کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے مطالبے پاکستان کی داخلی سیاست پر بین الاقوامی اثرات کا اشارہ دیتے ہیں، اور یہ بیان واشنگٹن کی پالیسی کے ممکنہ رجحانات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button