عالمی خبریں

چینی شینزہو راکٹ کل خلا بازوں کو لے کر خلائی اسٹیشن روانہ ہوگا، پاکستانی خلا بازوں کے انتخاب کا عمل جاری

خلیج اردو
چین کا خلائی مشن "شینزہو” کل تین خلا بازوں کو لے کر خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ ہوگا۔ راکٹ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 17 منٹ پر چین سے خلا کی جانب پرواز کرے گا۔ یہ مشن 29 اپریل کو زمین پر واپس پہنچے گا اور اس دوران خلا باز خلائی اسٹیشن میں سائنسی اور تکنیکی تجربات انجام دیں گے۔

چینی خلائی پروگرام کی یہ پرواز نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سائنسی برادری کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔ اس مشن میں پاکستانی دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے، کیونکہ پاکستان اور چین کے مابین جاری خلائی تعاون کے تحت پاکستانی خلا بازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق، دو پاکستانیوں کو اس خلائی پروگرام کے تحت چین میں تربیت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ یہ خلا باز مستقبل میں مشترکہ خلائی مشنوں میں حصہ لے سکیں گے، جسے دونوں ممالک کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ شراکت داری نہ صرف سائنسی ترقی بلکہ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button