
خلیج اردو
امریکا اور ایران نے حالیہ کشیدگی کے بعد ایک دوسرے پر حملے روکنے اور آبنائے ہرمز سے متعلق تنازع پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق دونوں ممالک نے حالیہ دشمنی ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس سے عارضی جنگ بندی برقرار رہنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں دونوں جانب سے حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی تھی۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر میں منگل کے روز دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے، جہاں آبنائے ہرمز سے متعلق تنازع سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھتے ہیں تو خطے میں کشیدگی میں کمی اور عالمی توانائی کی منڈیوں میں استحکام کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔







