
خلیج اردو
ابوظبی کے بگ ٹکٹ جون ای ڈرا میں قسمت ایک بار پھر چار بھارتی تارکینِ وطن پر مہربان رہی، جہاں ہر خوش نصیب فاتح نے پچیس ہزار درہم کا انعام جیت لیا۔ تمام فاتحین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی بگ ٹکٹ میں حصہ لیتے رہیں گے اور ان کی نظریں پچیس ملین درہم کے گرینڈ انعام پر ہیں۔
پینتالیس سالہ معمار ایلانژسوریان وجے کمار، جو گزشتہ پندرہ برس سے ابوظبی میں مقیم ہیں، نے بتایا کہ دوستوں کے ساتھ کئی سال تک ٹکٹ خریدنے کے بعد یہ پہلی بار تھا کہ انہوں نے اکیلے ٹکٹ خریدا اور پہلی ہی کوشش میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا، "میں بہت خوش ہوں، برسوں بعد قسمت نے ساتھ دیا اور یہ انعام میرے لیے ایک خوشگوار حیرت ثابت ہوا۔” انہوں نے بتایا کہ انعامی رقم اپنے خاندان کی مدد کے لیے استعمال کریں گے۔
اکتیس سالہ رسال محمد، جو کیرالہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ابوظبی میں جیو ٹیکنیکل شعبے سے وابستہ ہیں، بھی خوش نصیب فاتحین میں شامل رہے۔ انہوں نے کہا، "جب فون آیا تو مجھے لگا کوئی مذاق کر رہا ہے، لیکن جب یقین ہوا کہ واقعی انعام جیت گیا ہوں تو خوشی کی انتہا نہ رہی۔” ان کے مطابق انہوں نے ٹکٹ نمبر اتفاقی طور پر پسند کر کے خریدا تھا۔
بحرین میں مقیم چونتیس سالہ آنندھو شالینی نے بھی پچیس ہزار درہم جیتے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند برس سے وقفے وقفے سے بگ ٹکٹ خریدتے رہے ہیں، تاہم حالیہ عرصے میں باقاعدگی سے شرکت شروع کی۔ ان کا کہنا تھا، "میں انعامی رقم محفوظ رکھوں گا اور اس کا کچھ حصہ اپنے خاندان کو بھی بھیجوں گا۔”
چوتھے فاتح اکتیس سالہ جے کرشنن کنن ہیں، جو سعودی عرب میں رِگَر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً ایک سال قبل اپنے دس دوستوں کے گروپ کے ساتھ بگ ٹکٹ خریدنا شروع کیا تھا۔ ان کے مطابق، "جیت کی اطلاع ملنا ہم سب کے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ تھا۔”
بگ ٹکٹ انتظامیہ کے مطابق تین جولائی کو ہونے والی لائیو قرعہ اندازی میں ایک خوش نصیب پچیس ملین درہم کا گرینڈ انعام جیتے گا، جبکہ پانچ دیگر شرکا کو ایک ایک ملین درہم بطور خصوصی انعام دیے جائیں گے۔ جون کے دوران ٹکٹ خریدنے والے افراد دی بگ اسپن میں بھی شامل ہوں گے، جہاں تین منتخب افراد تین اگست کو ایک ایک ملین درہم تک جیتنے کا موقع حاصل کریں گے۔
اس کے علاوہ آئندہ دو ماہ کے دوران ایک بی ایم ڈبلیو ایکس سکس اور ایک مازیراتی گریکیل گاڑی بھی قرعہ اندازی کے ذریعے دی جائے گی، جبکہ یکم جولائی کو جون کے آخری ہفتہ وار ای ڈرا میں مزید چار خوش نصیب افراد پچیس پچیس ہزار درہم کے انعامات جیتیں گے۔







