متحدہ عرب امارات

ویڈیو: ابو ظہبی میں ڈرائیور کا سگنل تھوڑ کر روڈ کراس کرنے کی کوشش – تیزرفتاری کے وجہ سے ایکسیڈنٹ

گاڑی چلانے والی نے ریڈ سگنل کو نظر انداز کیا اور سگنل تھوڑتے ہوئے آگے بڑھا

ابوظہبی پولیس نے منگل کے روز ایک لاپرواہ ڈرائیور کی سگنل تھوڑتے ہوئے ایکسیڈنٹ کی ویڈیو شیئر کی۔

25 سیکنڈ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مرکزی سڑک میں داخل ہونے کے لئے متعدد گاڑیاں بائیں مڑ جاتی ہیں۔ ، ایک سفید گاڑی ، ریڈ سگنل کو نظر انداز کرکہ آگے بڑھ جاتی ہے۔ کچھ ہی لمحوں بعد ، دائیں جانب سے آنے والی ایک وین اس سے ٹکرا جاتی ہے ۔ کار کو سامنے سے بری طرح نقصان پہنچا ہے ، جبکہ وین شدید دھچکا لگنے سے الٹ جاتی ہے ۔

پولیس نے گاڑی چلانے والوں کو احتیاط سے گاڑی چلانے اور سڑک پر ہمیشہ توجہ دینے کی تاکید کی ،انہوں نے مزید کہا کے ریڈ سگنل کو تھوڑنے کی سزا 1000 درہم جرمانہ اور 12 بلیک پوائنٹس ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button