متحدہ عرب امارات

دبئی میں مساکین کے درمیان رمضان افطار کے 86 ہزار میل روزانہ تقسیم کیے جاتے ہیں، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

اگرچہ دبئی میں عام عوام کی جانب سے رمضان افطار کے کھانے تقسیم کرنے پر اس سال کورونا کی وجہ سے پابندی عائد ہے لیکن حکام  کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ضرورت مندوں تک افطاری کے کھانے پہنچانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

دبئی کے اسلامک افیئر کے ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی دبئی میں روزانہ کی بنیادوں پر افطاری کے کھانے پر مشتمل 86 ہزار باکس تقسیم کیے جاتے ہیں۔

کھانے تقسیم کرنے کا یہ عمل خیراتی اداروں، حکومتی محکموں، اور 1 ہزار کے قریب رضاکاورں کے تعاؤن سے تقسیم کیے جاتے ہیں۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے ٹویٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ ان کھانے کے ڈبوں کی تقسیم کیسے کی جاتی اور اس میں کتنی محنت لگتی ہے۔

ویڈیو میں رضاکاروں کو کورونا کےپھیلاو کو روکنے کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے ماسک اور دستانے پہنے کھانوں کی پیکنگ کرتے اور پھر انہیں تقسیم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس عمل کو ایسے سر انجام دیا جاتا ہے کہ تقسیم کے پوائنٹ پر لوگوں کا ہجوم نا بنے۔

اسلامک افیئر کے محکمے کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ افطاری کے کھانے دبئی میں 20 مقامات پر تقسیم کیے جائیں گے۔ جن میں سیلیکون اویسس، ام ہریر، الحمریہ، النہدہ، ہٹا، القسیس، المحیسناہ، الخوانیج اور جبیل علی کے علاقے شامل ہیں۔

کھانوں کی تقسیم کی اس عمل کو رمضان بھر مانیٹر کیا جائے گا۔ اور کھانے لینے کے لیے آنے والے ضرورت مند افراد کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button