عالمی خبریں

کورونا وائرس: سفری پابندیوں سے بچنے کے لیے بھارت کے امیر افراد 5 لاکھ درہم تک ٹکٹیں خرید کر نجی طیاروں کے ذریعے  یو کے پہنچ گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت سے آںے والے مسافروں پر سفری پابندی سے بچنے کے لیے بھارت کے مالدار افراد نے یو کے پہنچنے کے لیے نجی جیٹ طیاروں کو 1 لاکھ پاؤنڈ کی ادائیگی کی۔

بھارت کے نجی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 23 اپریل کی صبح 4 بجے بھارت کو یو کے کی ریڈ لسٹ پر ڈالنے جانے سے کچھ منٹوں پہلے 8 پرائیویٹ جیٹ برطانیہ پہنچنے۔

ان جہازوں میں سے ایک ویسٹا جیٹ بمبارڈیئر 6000 نے دبئی سے ممبئی کے لیے پرواز بھری اور وہاں سے اپنے مسافروں کو لے کر سفری پابندی لگنے سے صرف 45 منٹ پہلے 23 اپریل کی صبح 3 بج کر 15 منٹ پر یو کے لوٹن ایئرپورٹ پر پہنچا۔

جمعے کے روز تک بھارت سے آنے والے تمام برطانوی افراد کو برطانیہ پہنچنے پر حکومت کی طرف سے نامزد کردہ ہوٹل میں 10 دنوں کے قرنطینہ ہونا تھا۔ جبکہ گزشتہ 10 دنوں سے بھارت میں موجود تمام غیر ملکی مسافروں کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

مزید برآں، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے احتیاطی تدبیر کے طور اپنا بھارت کا دورہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button