
خلیج اردو آن لائن:
فون ساز کمپنی ایپل اپنے یو اے ای کے صارفین کو شاندار ٹریڈ ان ڈیلز فراہم کر رہی ہے۔
ان ٹریڈ ان ڈیلز کے تحت آئی فون 12 خریدنے والے صارفین اصل قیمت پر 1800 درہم تک کی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔
اپیل کی یو اے ای ویب سائٹ کے مطابق آئی فون 12 یا آئی فون 12 پرو میکس خریدنے کے لیے صارفین کے آئی فون 11 پرو میکس کو کمپنی 1790 درہم میں خریدے گی، آئی فون 11 پرو کو 1595 درہم میں، آئی فون 11 پرو کو 1200 درہم، اور آئی فون 11 ایکس میکس کو 1075 درہم میں خریدے گی۔
خیال رہے کہ ایپل کی یو اے ای ویب سائٹ کے مطابق 6 اشاریہ 1 انچ ڈسپلے کے حامل آئی فون 12 کی قیمت 3399 درہم ہے۔ جبکہ فیس ٹائم کے حامل آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت 4500 درہم ہے۔
نیا آئی فون خریدنے پر کمپنی پرانے فون کی قیمت کو خریداری کی رقم میں شامل کر دے گی یا ڈیوائس کو فری میں ری سائیکل کر دے گی۔
ذیل میں پرانے آئی فونز کی ٹریڈ ویلیو دی گئی ہے:
- آئی فون 11 پرو میکس کی ٹریڈ ویلیو 1790 درہم تک ہوگی
- آئی فون 11 پرو کی ویلیو 1595 درہم تک ہوگی
- آئی فون 11 کی 1200 درہم تک
- آئی فون ایکس میکس کی ویلیو 1075 درہم تک
- آئی فون ایکس ایس کی ٹریڈ ویلیو 850 درہم تک ہوگی
- آئی فون ایکس آر کی ویلیو 750 درہم تک ہوگی
- آئی فون ایکس کی ٹریڈ ویلیو 610 درہم تک ہوگی
- آئی فون 8 پلس 560 درہم
- آئی فون 8 365 درہم
- آئی فون 7 پلس 400 درہم
- آئی فون 7 250 درہم
- آئی فون 6 ایس پلس 240 درہم
- آئی فون 6 ایس 180 درہم
- آئی فون 6 پلس 185 درہم
- آئی فون 6 145 درہم
- آئی فون ایس ای سیکنڈ جنریشن کی ٹریڈ ویلیو 625 درہم ہوگی
- آئی فون ایس ای فرسٹ جنریشن کی ٹریڈ ویلیو 110 درہم ہوگی
Source: Khaleej Times