
خلیج اردو
26 اپریل 2021
دبئی : ایمریٹس ایئرلائنز نے کرونا وائرس کے پیش نظر اپنے صارفین کیلئے ایک بڑی رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔
اب ایمریٹس کے مسافروں کو سفر سے پہلے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ اب ان کا ٹیسٹ ریکارڈ ڈیجیٹلائیز کیا گیا ہے۔
اب دبئی میں کیے جانے والے پی سی آر ٹیسٹ کا اگر آپ ہارڈ کاپی نہیں چاہتے تو آپ کو اس کی اجازت ہوگی۔
وہ صارفین جنہوں نے دبئی کے ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے کسی ہیلتھ کیئر سنٹر میں کوویڈیکسین حاصل کی ہے وہ اپنے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کے ساتھ فلائٹ چیک ان کے دوران اپنے دستاویزات کو ہم آہنگ کرسکتے ہیں۔
ایمریٹس صرف متعلقہ معلومات پر عملدرآمد کریں گی خاص طور پر جو کرونا وائرس میں صارف کی منزل مقصود کی ضروریات سے متعلق ہے۔ ایک بار چیک ان رسمی طور پر انجام دینے کے بعد کرونا وائرس کے میڈیکل ریکارڈ سے متعلق معلومات کو امارات کے سسٹم سے فوری طور پر خارج کردیا جائے گا۔
Source : Khaleej Times