عالمی خبریں

 بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کے 3 لاکھ 52 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں 5ویں روز بھی مسلسل اضافہ، پیر کے روز اب تک سامنے آنے والے یومیہ کیسز اور اموات میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کے روز بھارت بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 52 ہزار 991 کیسز روپورٹ کیا گئے۔ جس کے ساتھ بھارت میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 17 ملین سے زائد ہوگئی ہے۔

بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد شمار کے مطابق پیر کے روز ملک بھر میں کورونا سے 2 ہزار 8 سو 12 اموات ریکارڈ کی گئں، جس سے اب تک ہونے والی کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار 123 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button