متحدہ عرب امارات

ویڈیو: شارجہ میں پہاڑی کی چوٹی پر تیار کیا گیا سیاحتی مقام عید الضحیٰ پر عام عوام کے لیے کھول دیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

پہاڑی کی چوٹی پر تعمیر کیا گیا سیاحتی مقام ساحلی شہر خورققان کا شاندار نظارہ پیش کرے گا، اس مقام کو عیدالضحیٰ پر کھول دیا جائے گا۔

شارجہ حکومت کے میڈیا بیورو کی جانب سے اس ریسٹ ہاؤس پراجیکٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھایا گیا ہے کہ اس مقام کی تزیئن و آرائش آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ یہ پراجیکٹ سطح سمندر سے 580 میٹر کی بلندی پر واقع ہے، اور اس مقام سے خورفقان کا شاندار نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

گیسٹ ہاؤس گولائی میں تعمیر کیا گیا ہے، جس میں ہوٹل، ساحل، فوارے، اور پارکنگ کی جگہ بھی میسر ہوگی۔ ریسٹ ہاؤس کی جانب 5 اشاریہ 63 کلومیٹر لمبی سڑک جاتی ہے۔

خیال رہے کہ پراجیکٹ خورفقان میں تعمیر کیے جانے والے سیاحتی مقامات کی سیریز میں حال ہی میں تیار کیا جانے والا پراجیکٹ ہے۔ اس سے پہلے آبشار نامی پراجیکٹ دسمبر میں کھولا گیا تھا جوکہ سطح سمندر سے 43 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

Source:Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button