متحدہ عرب امارات

ویڈیو: اسٹاپ سائن کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو پکڑنے کے لیے ابوظہبی کے اسکولوں کی بسوں پر ریڈار نصب کر دیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسٹاپ سائن کو نظر انداز کرنے والے ڈرائیوروں کو پکڑنے کے لیے اسکولوں کی بسوں پر ریڈار نصب کر دیے گئے ہیں۔

ابوظہبی پولیس انٹی گریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر اور ابوظہبی کی ایمریٹس ٹرانپسورٹ کارپوریشن کے ساتھ مل کر پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اسکول کی بسوں پر ریڈار ایکٹیویٹ کر دیے گئے ہیں جو اسکول کی بسوں پر اسٹاپ سائن کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کی خود کار طریقے سے مانیٹرنگ کریں گے۔ اس کا اقدام کا مقصد طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دو طرفہ سڑک پر جب اسکول بس کا اسٹاپ آرم ظاہر ہوجائے تو آپ کو اسکول بس سے تقریبا 5 میٹر کے فاصلے پر گاڑی روک لینی ہے۔

ابوظہبی پولیس کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے سروے سے پتہ چلا ہے کہ 17 فیصد ڈرائیور اسکول بس کے اسٹاپ سائن کے ظاہر ہونے پر بھی نہیں رکتے۔

مزید برآں، پولیس کی جانب سے وراننگ جاری کی گئی ہے جو ڈرائیور اسکول بس کے اسٹاپ سائن کو نظر انداز کرتے ہیں ان پر 1 ہزار درہم جرمانہ اور انکے لائسنس پر 10 بلیک پوائنٹ رجسٹر کیے جاتے ہیں۔

مزید برآں، اسکول بس کے ڈرائیوروں کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ طلباء کو پک کرتے ہوئے یا ڈراپ کرتے ہوئے اسٹاپ سائن ظاہر کریں۔ اسکول بس پر اسٹاپ سائن ظاہر کرنے پر 500 درہم جرمانہ 6 بلیک پوائنٹس کی سزا ہو سکتی ہے۔

بس ڈرائیوروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ بس محفوظ اور مقررہ مقام پر روکیں۔ اسکول بس ڈرائیور مین روڈ یا عوامی بسوں کے مقرر کردہ مقام پر بس نہیں روک سکتے۔ اسکول بس ڈرائیوروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ طلباء کو بحفاظت بس میں سوار ہونے اور اترنے کا موقع فراہم کریں۔

یاد رہے کہ ابوظہبی پولیس کی جانب سے 2019 میں اعلان کیا گیا تھا کہ امارات کی 7 ہزار اسکول بسوں پر ریڈار نصب کیے جائیں گے۔ مزید برآں، ابوظہبی پولیس کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ 2018-19 کے دوارن اسکول بس کے اسٹاپ سائن کی خلاف ورزی کرنے والے 3664 موٹر سواروں کو جرمانے عائد کیے گئے تھے۔ اور اسٹاپ سائن نا گرانے کی 126 خلاف ورزیاں نوٹ کی گئی تھیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button