متحدہ عرب امارات

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

خلیج اردو
09اکتوبر 2021
دبئی : صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی آج دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایکسپو تونٹی ٹونٹی کا دورہ کیا اور پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر علوی کو متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ بن سلطان اعواد النعیمی نے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود صدر کے وفد میں شامل ہیں۔

صدر علوی کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور متحدہ عرب امارات کی افواج کے ایک دستے نے انہیں اگارڈ آف انر پیش کی۔

اپنے قیام کے دوران صدر معروف تاجروں ، سرمایہ کاروں ، تاجروں ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سینئر نمائندوں اور میڈیا پرسنز سے ملاقات کریں گے۔ وہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی بات چیت کریں گے۔

عرب امارات کے درمیان دہائیوں پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں جس کی بنیاد مذہب ، تاریخ اور ثقافت ہے۔ یو اے ای مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ امارات تعلیم ، صحت اور توانائی کے شعبے میں پاکستان کا مرکزی ترقیاتی شراکت دار بھی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اہم افراد کے متواتر دوروں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور خوشگوار بنایا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button