متحدہ عرب امارات

سوگ کے دن ختم ہونے پر شیخ محمد کی جانب سے مرحوم شیخ خلیفہ کی خدمات کو خراج عقیدت

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بدھ کے روز اپنے بھائی شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے لیے ایک ویڈیو بیان میں خراج پیش کیا گیا ہے۔

دل کو چھونے والی یہ ویڈیو شیخ خلیفہ کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کے ختم ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں مرحوم صدر شیخ خلیفہ کی میراث کا احطاطہ کیا گیا ہے جہاں ملک کو امن اور سب کے لیے امید کا مرکز بنانے کے لیے ان کی بہت سی خدمات کا ذکر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کس طرح انصاف اور مساوات کی رہنمائی کی۔

اس ویڈیو کو خوبصورت آواز میں شاعری کے ساتھ فلمایا گیا ہے۔ ویڈیو کے الفاظ دل کو چھوتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button