متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:راس الخیمہ پولیس نے سیلاب میں پھنسے شخص کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچا لیا

خلیج اردو

راس الخیمہ:متحدہ عرب امارات میں گزشتہ برس کے آخری روز سے جاری تیز بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے۔برشوں کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیداہوگئی۔

راس الخیمہ پولیس کی ایک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں پولیس اہلکار ہیلی کاپٹر کے ذریعے وادی البیح میں سیلاب میں پھنسے ایک شخص بچا رہے ہیں۔

موسم کا حال بتانے والے ایک سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص سیلاب میں پھنسی اپنی گاڑی کی چھت پر بیٹھا ہوا۔راس الخیمہ پولیس کی ہوابازی ڈیپارٹمنٹ کا ہیلی کاپٹر سیلابی ریلے میں پھنسے شخص کو ریسکیو  کرتی اور مذکورہ شخص کو اوپر ہیلی کاپٹر میں کامیابی سے کھینچ لیا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات بھر میں بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔عوام کو بارش میں غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کرنے اور سفر کرنے کی صورت میں اختیاط برتنے کی بھی ہدایت کی گئی۔محکمہ موسمیات اور محکمہ داخلہ نے شہریوں کو پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کرنے بھی ہدایت کی ہے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button