خلیج اردو (ویب ڈیسک)ابو ظہبی کی وزارتِ ایمرجنسی و قدرتی آفات نے بروز پیر یہ اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کو امارت میں داخلے کے لیے کرونا منفی ٹیسٹ لازماً درکار ہوگا۔ابوظہبی نے 2 جون کو مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا تھا تاکہ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اجتماعی طور پر کرونا ٹیسٹ کیے جاسکیں۔ابوظہبی سے باہر جانے اور داخل ہونے کے لیے اجازت نامہ لازمی درکار تھا۔گزشتہ ہفتے نقل و حرکت پر سے یہ پابندی عارضی طور پر ہٹالی گئ تھی اور رہائشیوں کو یہ اجازت تھی کہ وہ بغیر اجازت نامہ کے امارات کے اندر (ابوظہبی ،العین و ال دعفرا) آزادانہ نقل و حرکت کر سکتے ہیں۔
رہائشیوں کو یہ بھی اجازت تھی کہ وہ بغیر اجازت نامہ کے ابوظہبی سے باہر تو جاسکتے ہیں لیکن واپس داخلے کے لیے انہیں اجازت نامہ درکار ہوگا۔
ذیل میں ہم آپ کے چند سوالات کے جوابات دے رہے ہیں جو آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔
سوال:میں کہاں سے کرونا ٹیسٹ کرواسکتا ہوں؟
جواب:کرونا ٹیسٹ آپ کسی بھی سرکاری طبعی مرکز ،اجتماعی کرونا ٹیسٹ مراکز یا کسی بھی غیر سرکاری ہسپتال جو حکومت کے ساتھ کرونا ٹیسٹ کے لیے الحاق شدہ ہو وہاں سے کرواسکتے ہیں۔
سوال:کرونا ٹیسٹ کروانے کے لیے میں کیسے پیشگی معائنے کا وقت لے سکتا ہوں ؟
جواب:تمام شہری ابوظہبی کی وزارت صحت کے مددگار نمبر 8001717 پر کال کر کہ یا وزارتِ صحت کی موبائل ایپلیکیشن سے ٹیسٹ کروانے کا وقت مقرر کرسکتے ہیں۔دبئی میں رہائشی و شہری DHA کے مددگار نمبر 800342 پر کال کرکہ کرونا ٹیسٹ کے لیے وقت مقرر کرسکتے ہیں اس کے علاوہ غیرسرکاری ہسپتال و طبعی مراکز سے بھی ٹیسٹ کروایا جاسکتا ہے۔
سوال: ابوظہبی داخل ہونے سے کتنی دیر پہلے مجھے کرونا ٹیسٹ کروانا چاہیے؟
جواب: تمام شہری و رہائشیوں کو آنے سے پہلے کم ازکم 48 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ موصول ہوجانا چاہیے۔
سوال: کرونا ٹیسٹ کے نتائج کتنی دیر میں مل سکتے ہیں ؟
جواب:ملک بھر میں زیادہ تر تشخیصی مراکز میں 24 سے 48 گھنٹوں تک کرونا ٹیسٹ کے نتائج مل جاتے ہیں۔
سوال:کرونا ٹیسٹ کروانے کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت پڑ سکتی ہے؟
جواب:اگر آپ دبئی میں اپنا کرونا ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنا امارات شناختی کارڈ،پاسپورٹ یا ویزہ کاپی کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
سوال:کرونا ٹیسٹ کروانے کی کتنی قیمت ہے؟
جواب:زیادہ تر طبعی مراکز کرونا ٹیسٹ کے لیے 350 درہم وصول کررہے ہیں لیکن کچھ خاص لوگ جن میں امارات کے مقامی
لوگ،پریگنںٹ خواتین،50 سال سے زائد عمر کے افراد اور جسمانی و دماغی معزور افراد کا ٹیسٹ مفت کیا جارہا ہے۔
سوال:ابوظہبی میں داخل ہونے کے لیے مجھے کس قسم کا کرونا ٹیسٹ کروانا چاہیے ؟
جواب:تمام افراد PCR ٹیسٹ کروائیں جس کے نتائج AL HOSN ایپلیکیشن یا مذکورہ طبعی مرکز آپ کو موبائل پیغام کے ذریعے ارسال کردے گا۔
سوال:کیا مجھے کرونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں بھی ابوظہبی داخل ہونے کے لیے اجازت نامہ درکار ہوگا؟
جواب:اس سلسلے میں ابھی صورتحال غیر واضح ہے کہ آیا آپ کا کرونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں آپ کو اجازت نامہ درکار ہوگا کہ نہیں۔
Source : Khaleej Times







