ابو ظہبی خلیج اردو (ویب ڈیسک) بروز سوموار متحدہ عرب امارات کی مرکزی وزارت برائے قدرتی آفات و ایمرجنسی کے نمائندے ڈاکٹر سیف ال دھیری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں کرونا وبا کی وجہ سے پابندیوں میں مزید نرمی کے بارے میں بتایا۔ملک بھر میں مساجد بروز بدھ سے کھلنا شروع ہوجائیں گے لیکن تمام مساجد اپنی گنجائش کے تقریباً 30 فیصد تک نمازیوں سے بھری جاسکیں گی جب کہ جمعتہ المبارک کی نماز مزید احکامات آنے تک معطل رہیں گی۔ڈاکٹر سیف ال دھیری کا مزید کہنا تھا کہ جند محصوص مساجد اگلے احکامات آنےتک بند رہیں گی جن میں عوامی پارکوں،شاپنگ مالز اور صنعتی علاقوں کی مساجد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پانی کے کھیلوں پر عائدپابندیوں کو بھی ہٹا لیا گیا ہے۔ڈاکٹر سیف ال دھیری کا کہنا تھا کہ عوام کو اس وبا سے بچنے کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہیں اور اپنی اجتماعی ذمہ داری کو پورا کرنا چاہیے۔
Source : Gulf News







