ابوظہبی (خلیج اردو ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مساجد و دوسری عبادت گاہوں کو کھولنے کی تیاری شروع کر دی گئ ہے۔اس سلسلے میں مساجد کے اندر صرف تیس فیصد تک نمازیوں کی گنجائش کو برقرار رکھاجائے گا۔تمام امام حضرات کا کرونا وائرس تشخیصی ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
چند عوامی مقامات پر مساجد اور صنعتی علاقوں میں مساجد تاحکم ثانی بند رہیں گی۔اس کے علاوہ نماز جمعتہ المبارک بھی تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔
اس کے علاوہ چند مزید احکامات کا اجرا بھی کیا گیا ہے جو درج ذیل ہیں
- تمام نمازی حضرات ایک دوسرے سے کم از کم تین میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں گے۔
- کسی قسم کا مصافحہ ممنوع ہوگا۔
- تمام نمازی حضرات وضو گھر سے کر کے آئیں گے
- قرآن پاک کی تلاوت کے لیے تمام حضرات گھروں سے قرآن پاک لائیں گے۔
- تمام نمازی حضرات کرونا وبا کے لیے بنائ گئ موبائل ایپلیکیشن ALHOSN لازماً ڈاون لوڈ کریں۔
- سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد کا داخلہ بند رہے گا۔
متحدہ عرب امارات نے 16 مارچ کو تمام مساجد میں نمازوں کی معطلی کا اعلان کیا تھا جسے 9 اپریل تک تاحکم ثانی کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چند مساجد نے مساجد کے کھلنے کے بعد حفاظتی تدابیر کے متعلق تشہیری پوسٹر مساجد کے باہر لگانے شروع کردئیے ہیں۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر چند ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں چند مزدور مکمل حفاظتی لباس پہنے کچھ مساجد کو سینیٹائز کررہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں موجود محتلف چرچ،مندر و گردواروں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ عبادت گاہیں کھلنے سے پہلے وہ حفاظتی اقدامات کررہے ہیں جن میں عبادت گزاروں کا ایک دوسرے سے فاصلہ،ماسک کی دستیابی،سینیٹائزر کی دستیابی شامل ہے۔
Source : Khaleej Times







