(خلیج اردو ویب ڈیسک) ابوظہبی میں ایک 93 سالہ شامی عورت کرونا وائرس سے مکمل صحتیاب ہوگئ۔مذکورہ عورت گزشتہ چند ہفتوں سے ال رہابہ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھی۔
تفصیلات کے مطابق 93 سالہ معمر شامی خاتون شیخ شاہبوت ہسپتال میں پیشاب کے نمونے کی تشخیص کے لیے گئ جہاں اس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد اسے فوراً ال رہابہ ہسپتال میں علاج کے لیے بھجوا دیا گیا۔
ہسپتال کے عملے کی دن رات کاوشوں کی وجہ سے مذکورہ عورت کا کرونا سے صحتیابی کا علاج مکمل ہوگیا اور انہیں اب انتہائی نگہداشت یونٹ سے باہر منتقل کردیا گیا ہے۔ابوظہبی کی مرکزی وزارتِ صحت (SEHA) کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئ جس میں ہسپتال کا عملہ عورت کو انتہائی نگہداشت یونٹ سے باہر منتقل ہوتے دیکھ کر تالیاں بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مذکورہ عورت کا مزید علاج معالجہ جاری رہے گا۔
اس معمر عورت کے بیٹے نے جو گزشتہ چالیس سال سے ملک میں مقیم ہے امارت کی حکومت اور اس حکمرانوں کا شکریہ ادا کیا۔
Source :Khaleej Times







