متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں حکام کی جانب سے الرٹ : آسمانی بجلی، موسلا دھار بارش سے ملک کے کچھ حصے متاثر ہوں گے

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے کے کچھ حصوں میں شدید بارش کے بعد نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے انتہائی خراب موسم کے پیش نظر احتیاط کی تاکید کی ہے۔

این سی ایم نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک کے مشرقی حصوں میں جمع بارش اور اچانک سیلاب والے علاقوں سے دور رہیں۔

فوجیرہ اور خور فکان پر گہرا آسمان گزشتہ رات اور آج صبح بجلی اور گرج چمک سے جگمگا اٹھا۔

این سی ایم کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے بدھ کی صبح فوجیرہ کے ساحل پر بجلی گرنے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

مختلف ویڈیوز میں زمینی حقائق اور خراب صورت حال کو دکھایا گیا ہے۔

سٹورم سنٹر کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیاں پانی سے بھری ہوئی سڑکوں پر آہستہ آہستہ چلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

این سی ایم نے نے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے ساتھ ہفتے کے باقی حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اتھارٹی کی طرف سے جاری پانچ روزہ موسمی بلیٹن کے مطابق ابر آلود حالات ہفتہ تک برقرار رہیں گے۔

عوام کو انتہائی موسمی حالات میں احتیاطی تدابیر کی یاد دہانی کرائی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ حدنگاہ متائثر ہوگی اور اس وقت گاڑی چلانے میں احتیطاط کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button