خلیج اردو آن لائن:
ہفتے کی رات ایک آن لائن ویڈیو میں روشنی کے ایک گالے کا راس الخیمہ کے اوپر سے گزرتےہوئے دیکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ لوگ حیرت زدہ بھی ہوئے ہیں اور خوف زدہ بھی۔
رات گیارہ بجے کے قریب شمالی امارات کے رہائشیوں نے آگ کے گولے کو جنوب کی جانب جاتے ہوئے کی اطلاع دی۔
اس واقعے کو ایک جوشیلے نے ریکارڈ کر لیا اور سوشل میڈیا پر آںے والے سوالات کے جواب میں بین الاقوامی فلکیات کے مرکز (آئی اے سی) نے اس بات کی تصدیق کی کہ دراصل روشنی کا یہ گولا سپیس ایکس کمپنی کی جانب سے لانچ کیا گیا ایک سیارہ ہے۔ جو کہ سپیس ایکس کی سٹارلنک مشن کا حصہ ہے۔
آئی اے سی نے اپنی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ "پانچ سمتبر کی رات گیارہ بجے یو اے ای کے آسمان پر ایک تیز روشنی دیکھی گئی تھی۔ جو ایک شمال سے جنوب کی طرف بڑھ رہی تھی۔ یہ ایک سیارہ تھا جو فضا میں داخل ہو رہا تھا۔ یہ سیارہ سپیس ایکس کی جانب سے 24 مئی 2020 کو چھوڑا گیا تھا۔ اور اس کا نام سٹار لنک 40 ہے۔ اور یہ سپیس ایکس کے سٹیلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک کا حصہ ہے”۔
Liftoff! pic.twitter.com/sTZnAn3VTX
— SpaceX (@SpaceX) September 3, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ سال سپیس ایکس نے اپنا پہلا سٹار لنک سٹیلائٹ خلا میں چھوڑا تھا۔ اور 12 ہزار سٹیلائٹ اس پراجیکٹ کا پہلہ حصہ 2025 میں پورا ہوگا۔ اور سپیس ایکس کمپنی کے سی ای او ایلن مسک کے مطابق اس پراجیکٹ کا مقصد اربوں لوگوں کو کم قیمت پر انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔
مزید برآں، شارجہ پلینیٹیریم کے سربراہ اور عرب یونین برائے خلا اور فلکیات کے رکن ابراہیم الجاران کا کہنا تھا خلائی اشیاء کو فضا میں گزرتے دیکھنا ایک معمولی امر ہے۔
Source: Gul News







