متحدہ عرب امارات

شارجہ: القدسیہ کے علاقے سے مزدوروں اور غیر شادی شدہ افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع، گھر خالی کروانے کے لیے نوٹس جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ حکام نے شارجہ کے حکمران اور سپریم کونسل کے ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کے حکم پر عمل کرتے ہوئے القدسیہ کے علاقے کو مزدوروں اور کنواروں سے خالی کروانے کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔

اس فیصلے کے مطابق کنواروں اور مزدوروں کو خاندانوں کے لیے بنائے گئے رہائشی علاقوں سے باہر نکالنا ہے۔

یہ فیصلہ صرف القدسیہ ڈسٹرکٹ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ پورے شارجہ میں فیملیز کے لیے بنائے رہائشی علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔

شارجہ میونسپلٹی کے ڈئریکٹر جنرل طحبت الطرافی نے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپلٹی کے انسپکٹر اور پولیس اہلکار اتوار کے روز فوری طور پر القدسیہ ڈسٹرکٹ پہنچ گئے اور انہوں فیصلے پر عمل درآمد شروع کروا دیا ہے۔

اس معائنے کے دوران اہلکاروں نے 60 گھروں کو نوٹس جاری کیے۔ مزید برآں، معائنے کے دوران ایسے گھر بھی دیکھنے میں آئے جہاں 12 افراد ایک ہی چھت تلے رہ رہے تھے۔ اور کچھ گھروں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جس میں ایک حصہ مزدوروں کے لیے جب دوسرا حصہ فیملی کی رہائش کے لیے مختص کیا گیا تھا۔

ان خلاف ورزیوں کے پیش نظر متعدد گھروں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

الطرافی کا مزید کہنا تھا کہ وہ علاقے کی ایک ہفتے تک نگرانی کریں گے اور ایسی عمارتوں کی فہرست بنائیں گے جو کنواروں، مزدوروں اور غیر قانونی جوڑوں سمیت دیگر خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کو رہائش دیتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تمام قانونی اقدامات کر لیے گئے ہیں اور پولیس احکامات پر عمل نہ کرنے والے افراد سے نمٹے گئی۔ اور خاندانوں کے لیے مخصوص علاقوں سے تمام مزدوروں اور کنواروں سے خالی کروا لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ فیصلہ ایک خاتون کی جانب سے اتوار کے روز شارجہ کے ٹی وی اور ریڈیو کو کی گئی ایک کال کے بعد کیا گیا۔ خاتون نے کال کے دوران رہائشی علاقوں میں مزدوروں اور کنواروں کی علاقے میں موجودگی کے حوالے سے شکایت کی تھی۔

شکایت کنندہ خاتون کا کہنا تھا کہ  اسے علاقے میں کنوارے افراد اور مزدوروں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے باعث وہ خود کو اپنے بچوں کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہے۔

جس کے فوری بعد ڈاکٹر شیخ سلطان نے شارجہ میونسپلٹی اور شارجہ پولیس کو علاقہ  کنواروں اور مزدوروں سے خالی کروانے کا حکم جاری کیا تھا۔

اس حکم کے بعد شارجہ میونسپلٹٰی نے پولیس کے ساتھ مل کر علاقے کا معائنہ شروع کر دیا ہے اور مختلف گھروں کو نوٹس جاری کرنے شروع کر دیے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button