متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی کیسے یقینی بناتا ہے کہ ٹیکسی والا مناسب قیمت چارج کرے؟

خلیج اردو
دبئی : ایک حالیہ ویڈیو میں دبئی کی بلدیہ نے وضاحت کی ہے کہ وہ کیسے یقینی بناتے ہیں کہ ٹیکسی والا آپ کسی بھی طرح سے غلط رقم جارج نہ کرے اور اس کا میٹر درست طریقے سے کام کرے۔

بلدیہ کے ٹیکسی میٹر ویریفیکیشن یونٹ نے تمام ٹیکسیوں کے میٹرز کا معائنہ کیا ہے تاکہ وہ ہر کسی کے حقوق کی حفاظت کر سکے۔

https://twitter.com/DMunicipality/status/1413830870117539840

ماہرین اور خصوصی ٹیکنیکل عملہ ہر ٹیکسی کے سفر کے فاصلے اور انتظار کے وقت کی پیمائش کرتا ہے۔

امارات بھر میں گیس اسٹیشنوں پر ایندھن کے میٹروں کا معائنہ بھی کرتے ہیں تاکہ ان کی درستگی اور اہلیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

صحت سے متعلق یقینی بنانے کیلئے جانچ پڑتال کے پورے عمل میں جدید ترین سمارٹ آلات استعمال کیے گئے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button