خلیج اردو آن لائن:
پاکستان اب تک کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے فضائی سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ یہ پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی ہے۔
پاکستان کے نجی خبررساں ادارے ڈان نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جمعے کے روز جاری کیے گئے بیان کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر فضائی سفر کرنے پر پابندی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔
یہ اقدام ملک میں ایک بار پھر سے کورونا کیسز میں اضافے اور کورونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
سفری پابندی کے علاوہ این سی اوسی کی جانب سے تمام طلباء کے لیے 31 اگست تک کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ کے خطرے کے بیان کے اگلے دن ہی اسد عمر کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر شروع ہوگئی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے عید الضحیٰ پر نقل و حمل کو روکنے کے دیگر کئی اقدامات زیر غورہیں جن کے بارے میں آنے والے دنوں میں فیصلہ کیا جائے گا۔
Source: Khaleej Times






