خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں کافی ساری گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا رہی ہیں۔ اس حوالے سے پولیس نے سڑک کے بیچ اچانک گاڑی روکنے کے کلاف آگاہی پیغام دیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی غیر قانونی طور پر سڑک کے بیچ رک جاتی ہے جس کی وجہ سے ایک گاڑی آکر اس سے ٹکرا جاتی ہے۔ یوں ایک قطار بن جاتی ہے جو گاڑیاں ایک دوسرے میں جاٹکراتی ہیں۔
یہ گاڑیوں کا ٹکرانے کا عمل ہائے وے پر پیش آتا ہے۔ جس کے تدارک کیلئے پولیس نے ویڈیو کے زریعے پیغام دیا ہے۔
ابوظبہی پولیس کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک اینڈ پٹرول نے خبردار کیا ہے کہ وہ سڑک کے بیچ میں کھڑے نہ ہوں۔ کسی بھی صورت میں وہ سڑک کے بیچ کھڑے ہوکر اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں نہ ڈالے۔
حفاظتی اقدامات کے طور پر ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ مقام پر منتقل ہوں۔ اگر کسی صورت گاڑی خراب ہوکر سڑک کے بیچ کھڑی ہو اور ادھر سے حرکت نہ کرے تو ڈرائیور کو چاہیئے کہ وہ فورس کنٹرول سنٹر سے رابطہ کریں تاکہ ان کی مدد لی جا سکے۔
ڈرائیوروں سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں جس کی وجہ سے ان کی توجہ ہٹائی جا سکے۔ جیسے موبائل فون پر بات کرنا یا مسافروں کے ساتھ خوش گپی یا کسی بھی طرح میک میں مصروف رہنے جیسے عوامل سے منع کیا گیا ہے۔
ٹریفک قوانین کے مطابق ڈرائیوروں کو 800 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا اور ان کے ٹریفک بک میں چار سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے اگر ان کو گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال کرفتے دیکھا گیا۔
Source: Khaleej Times